ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: سی پی آئی (ایم) کی میٹنگ میں بی جے پی کارکنان کی دھاندلی۔2گرفتار

منگلورو: سی پی آئی (ایم) کی میٹنگ میں بی جے پی کارکنان کی دھاندلی۔2گرفتار

Sun, 29 Apr 2018 18:09:47    S.O. News Service

منگلورو29؍اپریل (ایس اونیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کی ایک انتخابی میٹنگ کے دوران بی جے پی اراکین گھس پڑنے اور تھوڑی دیر کے لئے دھاندلی مچانے کی اطلاع منگلورو کے ائیاڑی سے موصول ہوئی ہے۔

کہاجاتا ہے سی پی آئی (ایم) امیدوار منیرکاٹی پلّا اور سنیل کمار بجال کی تشہیر کے لئے عوامی اجلاس منعقد کیا گیا تھا ۔ اس دوران بی جے پی کے اراکین وہاں گھس پڑے اور’ مودی! مودی!‘ کے نعرے لگانے لگے ۔ جس کے جواب میں سی پی آئی (ایم) اراکین نے ’انقلاب زندہ باد‘ کے نعرے لگانا شروع کیا۔ اس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان زبانی تکرار شروع ہوگئی جب صورتحال خراب ہونے کے آثار پید اہوئے تو پولیس نے مداخلت کی اور بی جے پی کے اراکین کو وہاں سے منتشر کے علاوہ اس ہنگامہ آرائی کے لئے 2بی جے پی اراکین کو گرفتار بھی کرلیا۔

بتایاجاتا ہے کہ پولیس بندوبست بڑھا دینے کے بعد سی پی آئی (ایم) کی میٹنگ جاری رہی۔اس موقع پرسی پی آئی (ایم ) امیدوار سنیل کمار بجال نے کہا کہ منگلورو میں سی پی آئی (ایم) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت بی جے پی کو برداشت نہیں ہورہی ہے اور منگلورو نارتھ اور ساوتھ میں اپنی شکست کو محسوس کرتے ہوئے بی جے پی ہنگامہ آرائی اور دھاندلیوں کی سیاست پر اتر آئی ہے۔

خیال رہے کہ ہوناور میں راہول گاندھی کے روڈشو کے دوران بھی بی جے پی حامیوں کی طرف سے ’مودی!مودی!‘ کے نعرے لگاتے ہوئے حالا ت کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی تھی ، مگر پولیس نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کرلیا تھا۔


Share: